اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Covid Mock Drill صحت مراکز میں کووڈ موک ڈرل کا انعقاد

موک ڈرل میں مجموعی طور پر 33685 صحت کی سہولیات کے مراکز کا احاطہ کیا گیا۔ موک ڈرل کے دوران آکسیجن بیڈز، آئسولیشن بیڈز، وینٹی لیٹرز، پی ایس اے پلانٹس سمیت وسائل کو چیک کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 9:18 PM IST

نئی دہلی: کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ملک بھر میں منعقد کی گئی دو روزہ کووڈ موک ڈرل منگل کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے یہاں بتایا کہ کووڈ کے خلاف جنگ میں ملک گیر مشق میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 724 اضلاع میں دو روزہ موک ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔متعدد ریاستوں میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، مرکزی وزارت صحت نے 28 مارچ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا تھا اور10 و 11 اپریل کو تمام صحت کی سہولیات میں موک ڈرل منعقد کرنے کا کہاتھا۔ موک ڈرل میں مجموعی طور پر 33,685 صحت کی سہولیات کے مراکز کا احاطہ کیا گیا۔ اس میں 28,050 سرکاری اور 5,635 نجی صحت سہولیات کے مراکزشامل ہیں۔ سرکاری سہولیات میں حکومت شامل ہے۔ موک ٹیل میں میڈیکل کالجز، سرکاری اسپتالوں، ڈسٹرکٹ سول اسپتالوں، سی ایچ سی کے ساتھ ساتھ ایچ ڈبلیو سی اور پی ایچ سی، پرائیویٹ ہیلتھ سہولیات نے حصہ لیا۔

موک ڈرل کے دوران آکسیجن بیڈز، آئسولیشن بیڈز، وینٹی لیٹرز، پی ایس اے پلانٹس، ایل ایم اوز، آکسیجن کنسنٹریٹرز، آکسیجن سلنڈرز کے ساتھ ساتھ ادویات اور پی پی ای کٹس سمیت اہم طبی انفراسٹرکچر اور وسائل کو چیک کیا گیا۔ملک گیر موک ڈرل کی تیاری کے لیے ریاستی اور ضلعی مانیٹرنگ یونٹس کے ساتھ تین روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹریننگز میں ریاستی اور ضلعی مانیٹرنگ یونٹس کے ذریعے ادا کیے جانے والے کردار پر توجہ مرکوزکی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details