دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے راوز ایونیو میں واقع غالب انسٹی ٹیوٹ میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے سیکریٹری صدیق الرحمان قدوائی نے بتایا کہ رواں برس اس سیمینار میں بیرون ملک سے شرکت کرنے والوں کی تعداد کم ہے، حالانکہ اس سیمینار میں پاکستان سمیت متعدد ممالک سے لوگ شرکت کرتے تھے۔ پریس کانفرنس کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے صدیق الرحمان قدوائی نے بتایا کہ اس تین روزہ سیمینار میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اس سیمینار کا آغاز ایک تقسیم ایوارڈ تقریب سے ہوگا، جس میں غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رواں برس شائع کی گئی نو کتابوں کا رسم اجرا بھی ہوگا۔Conducting a three-day international seminar at Ghalib Institute in delhi
International Ghalib Seminar غالب انسٹی ٹیوٹ میں تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد - غالب انسٹی ٹیوٹ
دسمبر کی 16 تاریخ سے 18 دسمبر تک اس تین روزہ سمینار میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اس سمینار کا آغاز ایک تقسیم ایوارڈ تقریب سے ہوگا جس میں ایوان غالب کی جانب سے رواں برس شایع کی گئی 9 کتابوں کا رسم اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ International seminar at Ghalib Institute
غالب انسٹی ٹیوٹ میں تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ سیمینار کے دوسرے دن ملک کی مختلف ریاستوں سے شرکت کرنے آئے اسکالرز اپنے مقالات 'ہوتا ہے شب و روز تماشہ مرے آگے' کے عنوان پر پیش کریں گے، اس کے بعد ایک عالمی مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ تیسرے اور آخری دن بھی مقالات اور بحث و مباحثہ کے لیے سیشن منعقد کیے جائیں گے اور داستان گوئی کی ایک تقریب کے ساتھ اس بین الاقوامی سیمینار کا اختتام ہوگا۔