اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عربی، فارسی اور اردو تصانیف اور مخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر اور ادارے خانقاہ شبیریہ ٹرسٹ احمدآباد کے باہمی اشتراک سے احمد آباد میں " گجرات میں عربی، فارسی اور اردو تصانیف اورمخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں دانشوران ادباء نے اپنے تحقیقی و تنقیدی مقالات پیش کیے۔

arabic-persian-and-urdu-writings-and-manuscripts
عربی، فارسی اور اردو تصانیف اور مخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد

By

Published : Nov 5, 2021, 8:43 PM IST

ادارہ خانقاہ شبیریہ ٹرسٹ احمدآباد کے صدر ابرار احمد شبیری کامل نے کہا کہ آج احمد آباد گجرات ساہتیہ اکادمی کے تعاون سے " گجرات میں عربی، فارسی اور اردو تصانیف اور مخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اردو ادب اردو تصانیف اور مخطوطات کو زندہ رکھنے کا ہے کیونکہ آہستہ آہستہ لوگ اردو سے دور جا رہے ہیں اور اپنے ادب کو بھولتے جا رہے ہیں۔ اس قیمتی سرمایہ کو اجاگر کرنے کے لیے آج اس عنوان پر سیمینار رکھا گیا، جس میں ادبا و اسکالرز نے مختلف عنوانات پر تحقیقی مقالات پڑھے۔

ویڈیو

وہیں اردو پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ مخطوطات کا مطلب ہاتھ سے لکھی ہوئی قدیم کتابیں۔ جو خطی کتابیں نایاب ہیں، جسے مینواسکرپٹ کہا جاتا ہے۔ یہ کتابیں آج تک شائع نہیں ہوئیں اس لیے ان کا دائرہ بہت محدود ہے۔ لوگ لائبریری میں جاکر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔

عربی، فارسی اور اردو تصانیف اور مخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

جمعیت علمائے ہند گجرات نے تری پورہ فساد کی مذمت کی

احمدآباد کے پیر محمد شاہ لائیبریری اینڈ ریسرچ سینٹر میں بیش قیمتی مخطوطات موجود ہیں۔ انہیں زندہ و جاوید رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ایسے گجرات کے تمام مخصوص مخطوطات و تصانیف کے تعلق سے اس سیمینار میں مقالات پڑھے گیے۔

عربی، فارسی اور اردو تصانیف اور مخطوطات" پر ایک سیمینار کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details