حکومت کی ہدایات کے مطابق 25 ستمبر 2021 کو روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوسرے دن سورج پور میں واقع ٹرانسپورٹ کے احاطے میں روڈ سیفٹی کے تعلق سے آگاہی دی گئی۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ گوتم بدھ نگر اتر پردیش کے انفورسمنٹ افسران نے ضلع کے سورج پور-گریٹر نوئیڈا میں واقع ٹرک یونین کے تعاون سے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس دوران ٹریفک کے ضابطے پر عمل کرنا، اپنی فور وہیلر یا بھاری گاڑی چلاتے وقت سیٹ پر بیلٹ کا لازمی استعمال، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کرنا، اوور اسپیڈنگ نہ کرنا، فٹنس/ پرمٹ/ انشورنس/ آلودگی کا سرٹیفکیٹ اور گاڑیوں کے کاغذات کو اپ ڈیٹ رکھنے کے بارے میں سمجھایا گیا، ساتھ ہی انہیں 'سڑک تحفظ-زندگی محفوظ' کے نعرہ کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔