اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ: منشیات کے مضر اثرات کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد - پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کو منشیات کی لت سے بچانے کے لیے آگاہی پیدا کرنا اور ضروری اقدامات کرنا تھا۔

children's day observed at islamic public school khrew  Conducting a program on 'Drug Harmful Effects' in pulwama  Conducting a program on children's day  jammu and kashmir news  'منشیات کے مضر اثرات' کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد  طلبہ برادری میں منشیات کی عادت  منشیات کی عادت کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات  جموں و کشمیر  پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش  یوم اطفال کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد
'منشیات کے مضر اثرات' کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 14, 2021, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اسلامک پبلک اسکول کھریو میں پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے یوم اطفال کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام تحصیل لیگل سروسز کمیٹی پامپور نے جناب جنید امتیاز میر (جوڈیشل مجسٹریٹ) کی صدارت میں کیا۔

اس پروگرام میں مختلف اسکولز کے طلبا نے شرکت کی اور منشیات کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں نے خطاب کئے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات سے نوازا گیا۔

'منشیات کے مضر اثرات' کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

مقررین نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات پر خطاب کیا اور علاقے میں منشیات کی لعنت اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:۔اننت ناگ میں منایا گیا یوم اطفال

وہیں منتظمین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ برادری میں منشیات کی عادت کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا۔


آخر میں اسکول کے پرنسپل نے تمام شرکاء، طلبہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details