اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کے علاج میں گو مُتر اور گوبر مسترد - etv bharat urdu

انحد کے بانی شبنم ہاشمی اور سی ایس آئی آر کے سابق سائنٹسٹ گوہر رضا اور سرجیت سنگھ نے ایک رپورٹ پیش کی۔ یہ ریسرچ رپورٹ کورونا وائرس کے اوپر تیار کی گئی ہے۔ جس میں مختلف سوالات کے جوابات آف لائن اور آن لائن لے گئے تھے۔

گو متر اور گوبر کو مکمل طور پر نکار دیا
گو متر اور گوبر کو مکمل طور پر نکار دیا

By

Published : Aug 12, 2021, 4:43 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 12:02 PM IST

دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انحد کے بانی شبنم ہاشمی اور سی ایس آئی آر کے سابق سائنٹسٹ گوہر رضا اور سرجیت سنگھ نے ایک رپورٹ پیش کی۔

گو متر اور گوبر کو مکمل طور پر نکار دیا

یہ ریسرچ رپورٹ کورونا وائرس کے اوپر تیار کی گئی ہے۔ جس میں مختلف سوالات کے جوابات آف لائن اور آن لائن لے گئے تھے۔ اس رپورٹ میں 55. 1 فیصد مردوں نے جبکہ 44. 8 فیصد خواتین شامل تھیں۔

اس ریسرچ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لوگوں نے گھریلوں ٹوٹکوں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں جب کورونا کے معاملات میں تیزی دیکھنے کو ملی اس دوران گومتر گوبر سے کورونا کا علاج بتایا گیا تھا۔ لیکن ریسرچ میں بیشتر لوگوں نے اس بات کو نکار دیا ہے۔

سی ایس آئی آر کے سابق سائنٹسٹ گوہر رضا نے بتایا کہ کورونا کے دوران سائنٹس اور ڈاکٹرز پر لوگوں نے اعتماد کیا۔ مزید کہا کہ اب لوگ علاج کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گوبر سے ماحولیاتی نظام آلودہ


تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار بتانے والے سوال کے جواب میں لوگوں نے اس کو مسترد کردیا۔ جبکہ انتخابات کی ریلیوں اور حکومت کو اس کا ذمہ دار بتایا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 12:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details