اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شوپیان کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ شوپیان ضلع میں بھی آئے دن کورونا وائرس کے مثبت کیسس میں اضافہ ہورہا ہے اور اگر لوگ احتیاط نہ برتیں تو حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔

ضلع شوپیان میں لاک ڈاؤن
ضلع شوپیان میں لاک ڈاؤن

By

Published : May 2, 2021, 5:07 PM IST

انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری برقرار رکھیں۔ بلاوجہ گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شوپیان میں 95 سے 97 فیصد افراد ایس او پیز کا پورا خیال رکھ رہے ہیں۔ البتہ کچھ لوگ ناک کے نیچے ماسک لٹکا کر رکھتے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ضلع شوپیان میں لاک ڈاؤن

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ضلع انتظامیہ شوپیان کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اس وبا کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ جلد سے جلد کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوالیں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔

شوپیان میں یکم مئی شام 7 بجے سے 3 مئی کے صبح 7 بجے تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ تمام تر دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ضروری خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کے علاوہ تمام ٹریفک خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ضلع شوپیان کے سبھی تحصیل مراکز بشمول شوپیان، کیلر، زینہ پورہ، کیگام شامل ہیں میں جگہ جگہ پولیس و سی آر پی ایف کی طرف سے ناکہ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کو روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details