انتخابی مہم میں کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور ان کے 300 حامیں کے خلاف شکایت درج کی گئی۔
رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کل انتخانی مہم کے لیے کرناٹک کےبیلگاوی پہنچے اور انتخابی ریلی نکالی تھی۔
اس موقع پر اسد الدین کو دیکھنے کے لیے عوام کا کافی ہجوم تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا اور اس طرح سے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی۔
الیکشن کمشنر نے مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں حکومت کے کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروائی جس میں 300 سے زائد افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔