وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپیے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔
اس سے قبل اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا ’’راجستھان کے ناگور میں پیش آنے والا ہولناک سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔