صوبے کا صنعتی شہر اندور میں کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے نازک وقت میں بھی اندور کے بیٹ ماں گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران تنازع حالات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس نے مخصوص طبقے کے 28 لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ اسی کے پیش نظر کانگریس کے رہنما اندور آئی جی کے دفتر پہنچے اور مطالبہ کیا کے بنا کسی بھید بھاؤ کے کاروائی کی جائے۔
اندور میں فرقہ وارانہ کشیدگی، مخصوص فرقہ کے خلاف مقدمات درج - communal tension
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے بیٹ ماں گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوئے تنازع سے پیدا ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے ایک مخصوص فرقہ کے خلاف معاملہ درج کیا۔
اندور میں فرقہ وارانہ تناؤ ، مخصوص فرقہ کے خلاف مقدمات درج
اندور شہر کانگریس صدر ونئے بکلی وال نے کہا ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹ ماہ گاؤں میں ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد مخصوص طبقے کے 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کی تفتیش کی جائے اور بغیر کسی بھید بھاؤ کے کاروائی کی جائے۔ اندور آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے کہا کی جو بھی واردات میں شامل ہوں گے ان پر کاروائی ہوگی۔