اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gas Storage Facility start at ONGC او این جی سی کے دھنباد کول بیڈ میتھین بلاک میں گیس ذخیرہ کرنے کی سہولت کا آغاز

بوکارو سی بی ایم گیس جمع کرنے کی سہولت (جی سی ایس بوکارو) وہاں کوئلے کی کان میتھین گیس کی تجارتی پیداوار کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ اس گیس ذخیرہ کرنے کے مرکز کی تعمیر ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ اور کوٹیک انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ نے اور ای ایس دہلی سے ملے ٹھیکے پر کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 6:08 PM IST

نئی دہلی: سرکاری پٹرولیم کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) لمیٹڈ نے بوکارو میں اپنے کول بیڈ میتھین بلاک میں 440 کروڑ روپے کا پہلا گیس ذخیرہ کرنے والا اسٹیشن (گیس اکٹھا کرنے کی سہولت) کا آغاز کیا ہے۔منگل کو کمپنی کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، یہ اس کے بوکارو سی بی ایم بلاک میں پہلا گیس اسٹوریج کم گیس کمپریشن سینٹر ہے اور یہ ملک کے لیے سی ایم بی کے کاروباری شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

بوکارو سی ایم بی بلاک کی بنیادی کمپنی او این جی سی کے ساتھ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) 20 فیصد حصے دار ہے۔ وہاں پہلی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولت کوئلہ بلاک می میتھین گیس نکالنے کےلئےبنائے گئے 55 کنوؤں سے پائپ کے ذریعہ جڑی ہے۔بوکارو سی بی ایم گیس جمع کرنے کی سہولت (جی سی ایس بوکارو) وہاں کوئلے کی کان میتھین گیس کی تجارتی پیداوار کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ اس گیس ذخیرہ کرنے کےمرکز کی تعمیر ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ اور کوٹیک انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ نے اور ای ایس دہلی سے ملے ٹھیکے پر کی ہے۔ اس سہولت میں یومیہ 10 لاکھ مکعب میٹر گیس پروسیس کرنے اور اس دوران پیدا ہونے والے 750 کیوبک میٹر پانی کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔

جی سی ایس-بوکارو کی گیس کو اُرجا گنگا پائپ لائن سے بھیجنے کے لیے گیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اس بلاک سے سی ایم بی گیس کی فروخت کے لیے پانچ صارفین کے ساتھ گیس کی فروخت کے معاہدے (جی ایس اے) پر دستخط کیے گئے ہیں اور یہ گیس برینٹ کروڈ سے جڑی 14 ڈالر فی اکائی (ایم ایم بی ٹی یو) کی شرح سے 7.1 کے پریمیم پر فروخت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Coal Production Growth این ٹی پی سی کوئلے کی پیداوار میں 51 فیصد اضافہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details