ملک گیر کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ کہا کہ ٹیکہ کاری مہم تیزی سے جاری ہے اور مجموعی ٹیکہ کاری 78 کروڑ 66 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران کووڈ کے 18 ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورفی الوقت صحتیاب ہونے والوں کی شرح 97.83 فیصد ہے ۔ ملک میں 2،82،520 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں ، جو کل کیسز کا 0.84 فیصد ہے۔