اردو

urdu

By

Published : Aug 12, 2021, 10:33 PM IST

ETV Bharat / bharat

ایئرپورٹ سے 25 کروڑ مالیت کی کوکین برآمد، ہند نژاد غیر ملکی اسمگلر گرفتار

نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے آج بھارتی نژاد ایک غیر ملکی اسمگلر کو گرفتار کیا اور گجرات کے احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25 کروڑ روپے مالیت کی چار کلو گرام 200 گرام کوکین برآمد کی۔

ہند نژاد غیر ملکی اسمگلر گرفتار
ہند نژاد غیر ملکی اسمگلر گرفتار

بیورو کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'جنوبی افریقہ کے پاسپورٹ ہولڈر ڈیرک پلئی (38) کو دوحہ کی پرواز سے یہاں پہنچنے پر تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلر گروہ سے وابستہ ہے۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر این سی بی کچھ عرصے سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ وہ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ سے 11 اگست کو روانہ ہوا تھا۔ اس نے مذکورہ کوکین کو پروٹین سپلیمنٹ میں چھپایا ہواتھا۔

مزید پڑھیں:امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی معلومات فرضی، دو گرفتار

افسران نے بتایا کہ 'گجرات کے ہوائی اڈے سے گزشتہ کئی برسوں سے کوکین کی سب سے بڑی ضبطی سے اس معاملہ میں ہندوستان کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کے سنڈیکیٹ کو توڑنے میں مدد ملے گی'۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details