بریلی ضلع کو آلودگی سے بچانے کے لیے ڈویژنل ٹرانسپورٹ افسر نے ڈیزل سے چلنے والے آٹو رکشہ کے پرمٹ پر روک لگا دی تھی اور جو آٹو ڈیزل سے چل رہے تھے، اُنہیں شہری علاقوں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں میں چلانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اب دیہی علاقے میں چلنے والے متعدد آٹو رکشہ شہر میں چلائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام خراب ہو رہا ہے۔
اس کے لیے منصوبہ بند طریقے سے پیلے رنگ کے آٹو رکشا کو دیہی علاقوں میں اور سبز رنگ کے آٹو رکشا کو شہر میں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
آٹو یونین نے الزام لگایا ہے کہ دیہی علاقوں میں چلنے والے پیلے رنگ کے آٹو رکشا کے مالکان آٹو کا رنگ بدل کر سبز رنگ کرانے کے بعد شہری علاقوں میں بے خوف و خطر چلا رہے ہیں۔ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے چلنے والے آٹو رکشہ کو فوراً بند کیا جانا چاہیے۔
بریلی آٹو ٹیمپو رکشہ ڈرائیور ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع مجسٹریٹ مانویندر سنگھ کو ایک شکایت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقے میں چلنے والے آٹو رکشہ اب شہر میں رنگ بدل کر چلائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا ٹریفک نظام بدتر ہوتا جا رہا ہے۔