لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اپنی شخصیت اور تخلیقیت کے ذریعہ بتایا تھا کہ عوامی زندگی میں اقدارونظریات کی سیاست کیسی کی جاسکتی ہے۔Atal Bihari Vajpayee Birth Anniversary
وزیر اعلی نے اتوار کو لوک بھون میں واجپئی کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ عوامی و ذاتی زندگی میں شہری کا سماج و ملک کے تئیں کیا فریضہ ہے یہ اٹل جی نے بتایا۔ اٹل جی نے چھ دہائی کے عوامی زندگی میں اپنی شخصیت و تخلیقات سے سماج کو نئی ترغیب دی۔ وہ شاعر،مصنف،صحافی،حساس عوامی نمائندے تو تھے ہی ساتھ ہی ساتھ غیر ملکی پالیسی کو عالمی اسٹیج پر موثر ڈھنگ سے رکھنے والے معروف لیڈر بھی تھے۔
یوگی نے کہا کہ واجپئی نے وزیر اعظم کے طور پر ملک کے سامنے غریب بہبود،بہتر نظم ونسق،شفافیت کے میعار یا ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے و انفرااسٹرکچر کے بنیادی ڈھانچے کے ترقی کا ایکش پلان پر موثر ڈھنگ سے کام کیا ہے۔انہوں نے اپنے میعاد کار میں انہیں موثر ڈھنگ سے رکھ کر 100 کروڑ روپئے سے زیادہ لوگوں کی زندگی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائے تھے۔
اس موقع واجپئی کی نظموں کو گنگنا کر ان کی زندگی پر مبنی شارٹ فلم کی بھی نمائش کی گئی۔ یوگی حکومت کی دیرینہ اٹل آوسیئے ودیالیہ یوجنا پر بھی شارٹ فلم دکھائی گئی۔
یوگی نے کہا کہ اٹل جی کی جینتی کو 'سشان دیوس' کے طوپر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعلی نے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اٹل بہاری واجپئی اور عظیم ماہر تعلیمات و سماجی کارکن پنڈٹ مدن موہن مالویہ کو بھی یوم پیدائش پر سلام پیش کیا۔