اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Yogi Adityanath New Cabinet: یوگی ادتیہ ناتھ دہلی میں نئی کابینہ تشکیل دیں گے

بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اور جنرل سکریٹری تنظیم سنیل بنسل جمعہ کو دہلی میں مرکزی قیادت سے نئی کابینہ کے موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد کابینہ کی مکمل شکل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ CM Yogi Adityanath New Cabinet to be Decided in Delhi

آج یوگی ادتیہ ناتھ نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے دہلی جائیں گے
آج یوگی ادتیہ ناتھ نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے دہلی جائیں گے

By

Published : Mar 11, 2022, 10:50 AM IST

یوپی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی نئی کابینہ کا چہرہ کس طرح ہوگا، اس کا فیصلہ دہلی میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج دہلی جا سکتے ہیں، جہاں وہ مرکزی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ جس کے بعد 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اترپردیش میں کابینہ کی نئی شکل پر فیصلہ کیا جائے گا۔ CM Yogi Adityanath New Cabinet to be Decided in Delhi

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے اپنے حلقہ انتخاب میں الیکشن ہارنے کے بعد اس کا قوی امکان ہے کہ اس بار نائب وزیراعلی کے عہدے کے لیے کابینہ میں نئے چہرے سامنے آسکتے ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ اس بار بی جے پی نائب وزیر اعلیٰ کے دونوں عہدوں پر کسی نئے چہرے پر داؤ لگا سکتی ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بی جے پی اس بار تین نائب وزراء اعلیٰ کو شامل کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔BJP Creates History in UP under Modi Yogi Leadership: یوپی میں یوگی۔ مودی کی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

اس مرتبہ سبھی کی نظریں بی جے پی کی نئی کابینہ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس بار بنیادی تعلیم کے وزیر ستیش دویدی، دیہی ترقی کے وزیر موتی سنگھ، گنے کی ترقی کے وزیر سریش رانا اور دیگر کئی وزراء کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ دارا سنگھ، دھرم سنگھ سینی اور سوامی پرساد موریہ پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اس لیے بی جے پی کے پاس مزید جگہیں ہیں جن پر نئے چہرے چمک سکتے ہیں، اس سلسلے میں فیصلہ دہلی دربار میں ہی لیا جائے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اور جنرل سکریٹری تنظیم سنیل بنسل جمعہ کو دہلی میں مرکزی قیادت سے اس موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد کابینہ کی مکمل شکل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details