اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسے حکومت ہند نے منظوری دے دی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ میں تبدیل - سی ایم او
اتر پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتر پردیش حکومت نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کردیا ہے
مزید پڑھیں:۔مہاراشٹر حکومت کے جی آر میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر لکھا گیا
بتادیں کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے پہلے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور فیض آباد کو ایودھیا کردیا ہے۔ جبکہ مغل سرائے کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے نگر رکھ دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کچھ عرصہ قبل جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام رانی لکشمی بائی کے نام پر رکھنے کی سفارش کی تھی۔