ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ یہ حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پوری حکومت ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع کے بعد سے ہی وہ سیدھی ضلع اور ریوا ڈیویژن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں ہدایات دے رہے تھے۔
اس دوران اس دل دہلا دینے والے اس حادثہ کی وجہ سے وزیراعلیٰ چوہان نے آج یہاں منعقد ہونے والا ’گرہ پرویشم ‘پروگرام بھی ملتوی کردیا۔ اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہونے والے تھے۔