اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کابینہ میں ابھی توسیع نہیں: نتیش کمار - بی جے پی کے اعلٰی عہدے دار

گزشتہ روز بہار بی جے پی کے انچار پھو پیندر یادو اور ریاستی بی جے پی کے صدر سنجئے جیسوال اور نائب وزیر اعلٰی رینو دیوی کے مابین ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔

کابینہ میں ابھی توسیع نہیں: نتیش کمار
کابینہ میں ابھی توسیع نہیں: نتیش کمار

By

Published : Jan 9, 2021, 12:50 PM IST

وزیراعلٰی نتیش کمار اور بی جے پی کے اعلٰی عہدے داروں کے مابین ہونے والی میٹنگ کے بعد کابینہ کی توسیع کی قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں، وزیر اعلی نے ابھی کابینہ میں توسیع نہیں ہوگی۔

ریاست بہار میں گزشتہ برس دسمبر میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے، نئی حکومت تشکیل دیے جانے کے بعد صرف 14 وزرا پر مشتمل ہی کابینہ ریاست میں کام کر رہی ہے، لیکن گزشتہ دنوں کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں جو اب ختم ہو گئی ہیں، وزیر اعلی نتیش کمار اور بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے کابینہ میں توسیع کیے جانے سے متعلق کوئی تجویز نہیں پیش کی گئی، بلکہ ان کے اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان یہ ایک رسمی ملاقات تھی۔

گزشتہ روز بہار بی جے پی کے انچار پھو پیندر یادو اور ریاستی بی جے پی کے صدر سنجئے جیسوال اور نائب وزیر اعلٰی رینو دیوی کے مابین ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلٰی نتیش کمار حکومت سازی کے بعد سے ہی سر گرم ہیں وہ مسلسل محکمہ جاتی جائزہ مٹنگ کر رہے ہیں، اپنے سات عزائم (سات نشچے پروگرام)کی نگرانی میں مصروف ہیں، گزشتہ روز دیر شام نتیش کمار نے پرانے سیکریٹریٹ کے اپنے دفتر میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ بی جے پی کے عہدیداروں سے ان کی رسمی ملاقات تھی، کابینہ کی توسیع کے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کابینہ توسیع میں اتنی تاخیر کبھی نہیں ہوتی تھی، بی جے پی کی جانب سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی ہے، ابھی صرف 14 وزراء پر مشتمل کاینہ ہی کام کر رہی ہے۔

سشیل کمار مودی کو بہار بلائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کابینہ کی توسیع نہیں ہونے کا فکر وزیراعلٰی نے ظاہر کیا، ریاست میں 36 وزراء کی کابینہ میں شمولیت ہو سکتی ہے، ابھی وزیراعلٰی اور دو نائب وزیر اعلٰی سمیت 14 وزیر پر مشتمل ہی کابینہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details