پٹنہ: سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ جب سے بہار میں جے ڈی یو کا بی جے پی سے اتحاد ٹوٹا ہے اور آر جے ڈی کے ساتھ نیا اتحاد بنا ہے، تب سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ نتیش کمار 2017 کے مقابلے 2022 میں ہونے والی تبدیلی سے زیادہ خوش ہیں۔ اب اس بارے میں وزیراعلیٰ نے خود بتایا ہے کہ وہ ان دنوں خوش کیوں ہیں۔ دراصل اتوار کو پٹنہ میں جے ڈی یو نیشنل کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے اپنی ہنسی اور خوشی کی وجہ بتائی ہے۔ CM Nitish Kumar said he is very happy after breaking alliance with BJP
انہوں نے کہا کہ آج کل ہم جو کام کرتے ہیں اس کام کو مودی حکومت اپنے نام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ہمارے کام کو وہ اپنے نام سے تشہیر کرتی ہیں۔ ہماری طرف سے کوئی پروپیگنڈہ نہیں ہے کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کو محسوس ہورہا ہوگا کہ اب ہم زیادہ خوش رہتے ہیں، ہنستے رہتے ہیں اور ہم اس لئے خوش ہیں کیونکہ ہم نے بی جے پی سے اپنا اتحاد ختم کر لیا اور تمام لوگ متحد ہوکر ایک ساتھ ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔