ریاست مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ''چائے پر چرچہ مہم'' کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر افغانستان میں پھنسے بنگال کے شہریوں کو واپس لانے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے شہریوں کو افغانستان سے صحیح سلامت واپس لانے کا ابھی تک کوئی معقول انتظامات نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیراعلیٰ کے بھروسے بیٹھے ہیں انہیں طالبان کی گولیوں کا نشانہ بننا پڑ سکتا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کے پاس اپنے شہریوں کو واپس لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔