کانگریس کے ایم ایل سی اور سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم Former Union Minister CM Ibrahim نے کرناٹک قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بسواراج ہورتی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
CM Ibrahim Resignation: سی ایم ابراہیم کا کرناٹک قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ - سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم
کانگریس کے ایم ایل سی سی ایم ابراہیم نے کرناٹک قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کیا۔CM Ibrahim Resignation
واضح رہے کہ سی ایم ابراہیم 2008 میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس پارٹی اور سدارمیا سے ناراض چل رہے تھے۔ سی ایم ابراہیم نے گزشتہ روز کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔ ابراہیم نے کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کیونکہ پارٹی کی جانب سے بی کے ہری پرساد کو قانون ساز کونسل میں اپوزیشن رہنما کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اس عہدہ پر ان کی نظر تھی۔ انہوں نے کانگریس پر اقلیتی طبقے کے قائدین کو نظر انداز کرنے اور اس کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔