اتراکھنڈا کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی اتراکھنڈ کے لیے یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ یکساں سول کوڈ سب کے لیے یکساں ہوگا۔ Uttarakhand CM on Uniform Civil Code
یکساں سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پھر موضوع بحث ہے۔ اس معاملے میں وزیرالی پشکر سنگھ دھامی نے اہم بیان جاری کیا۔
وزیراعلی دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں اگر ان کی دوبارہ حکومت بنتی ہے تو حلف لینے کے فوراً بعد نئی بی جے پی حکومت ریاست میں یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائے گی۔ یہ کوڈ تمام لوگوں کے لیے شادی، طلاق، اراضی اور وراثت سے متعلق یکساں قوانین فراہم کرے گا، چاہے ان کا عقیدہ کچھ بھی ہو۔ Uniform Civil Code in Uttarakhand if BJP Form Govt
اقتدار میں آنے پر اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا یونیفارم سول کوڈ کیا ہے: یکساں سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ ہندوستان میں رہنے والے ہر شہری کے لیے یکساں قانون فراہم کرتا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب یا ذات کا ہو۔ یکساں سول کوڈ میں شادی، طلاق اور زمین اور جائیداد کی تقسیم میں تمام مذاہب پر یکساں قانون لاگو ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: Uniform Civil Code: یکساں سول کوڈ پر ایڈووکیٹ مسرور صدیقی سے خاص بات چیت