جے پور: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ملک کی کئی ریاستوں میں فسادات پر بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا ہے۔ CM Ashok Gehlot targets BJP and RSS وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ جہاں جہاں فسادات ہو رہے ہیں، اس کا فائدہ بی جے پی کو ہو رہا ہے۔ جس پارٹی کو فسادات کا فائدہ ہو رہا ہے، سمجھ لیں کہ وہی پارٹی فسادات کروا رہی ہے۔ فسادات کے جتنے بھی ملزم گرفتار ہوئے ہیں، وہ سبھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہیں، وہ اٹلی سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو فسادات سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ جہاں جہاں فسادات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس کو بدنام کیا جارہا ہے۔ کانگریس فسادات کیوں کروائے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہندوتوا کا ہے اور اس کی وجہ سے وہ فسادات کروا رہے ہیں۔ انتخابات میں پولرائزیشن کا کھیل کھیلا جارہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے بارے میں دنیا کیا سوچتی ہوگی کہ بی جے پی انتخابات کے دوران 403 ٹکٹوں میں سے اقلیتوں کو ایک ٹکٹ بھی نہیں دے رہی ہے۔ دنیا کو کیا پیغام جا رہا ہے؟