اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیجریوال اور منیش سسودیا نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا - وزیر اعلی اروند کیجریوال

وزیراعلی کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین۔ مہاتما گاندھی کے خیالات نہ صرف بھارت بلکہ پورے عالمی معاشرے کو سچائی اور عدم تشدد کا راستہ دکھاتے ہیں۔

tribute to mahatma gandhi
tribute to mahatma gandhi

By

Published : Oct 2, 2021, 2:24 PM IST

گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا آج صبح راج گھاٹ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے باپو کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔


سی ایم کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین۔ مہاتما گاندھی کے خیالات نہ صرف بھارت بلکہ پورے عالمی معاشرے کو سچائی اور عدم تشدد کا راستہ دکھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو ملک نے خراج عقیدت پیش کیا


اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شاستری جی کی سادہ زندگی ایمانداری اور موثر قیادت کے سلسلے میں ہر نسل کے لیے متاثر کن ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گاندھی جی نے ملک کے لیے جو بھی خواب دیکھے، اس کا ایک حصہ تعلیم بھی ہے۔ ہم اس خواب کو سچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ عوام کے تعاون سے اس میں کامیابی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details