اتراکھنڈ کے اترکاشی میں گزشتہ رات کی بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے مانڈو اور نیراکوٹ علاقے میں بادل پھٹا۔ جس کے سبب تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔
بادل پھٹنے کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم موقع پر ریسکیو آپریشن چلارہی ہے۔ اسی دوران ملبے میں دبے ایک بزرگ شخص کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھٹواڑی بلاک کے کنکراڑی گاؤں میں بھی ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہونے سبب ایک شخص کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ہے۔
اس دوران ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم مانڈو گاؤں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر اور سی او پولیس اور سٹی کوتوال سمیت موقع پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم مانڈو گاؤں میں قریب 15 سے 20 مکانات میں ملبہ داخل ہوگیا۔