علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ خاصی تعداد میں ہر سال یونیورسٹی میں داخلے امتحانات میں شامل ہونے آتے ہیں۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی اے ایم یو سمیت ملک کے دیگر مختلف مقامات پر داخلہ امتحانات منعقد کیا جا رہا ہے۔
اے ایم یو کے داخلہ امتحانات میں طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ گیارہویں جماعت، ایم بی بی ایس اور بی ٹیک کے داخلے امتحان میں ہوتی ہے لیکن کورونا وبا کے سبب داخلہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آج اے ایم یو کے گیارہویں جماعت (سائنس، ڈپلومہ) کا داخلہ امتحان صبح 10 سے 12 بجے تک منعقد کیا گیا، جس جس کے لیت کل 18,778 طلبہ نے اپلائی کیا تھا۔
10,119 طلبہ کا داخلہ امتحان کا سنٹر 35 مقامات پر علیگڑھ میں تھا۔ کامرس اور آرٹس کا دوپہر 3 سے 5 بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں اطلاع کے مطابق کل 5506 طلبہ امیدوار ہیں جس میں 3670 طلبہ کا 8 مختلف مقامات پر علی گڑھ میں سنٹر ہے۔