اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، 116 ہلاک - ملازم زخمی نہیں

ایکواڈور کے صدر گویلر مولاسو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق 116 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تمام لوگ قیدی ہیں۔ کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا ہے۔

Clash in Jail
ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ

By

Published : Sep 30, 2021, 11:20 AM IST

ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ ہوگئی جس میں 116 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکواڈور کے صدر گویلر مولاسو نے بدھ کی رات یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق 116 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تمام لوگ قیدی ہیں۔ کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا ہے۔

گوایاکل کی لیٹورل جیل میں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:۔پاناما شہر کی جیل میں فائرنگ، 12 قیدیوں کی موت

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران خودکار رائفل اور دستی بم کا استعمال کیا گیا ہے۔ مسٹر لاسو نے سینئر عہدیداروں سے مشاورت کے بعد قومی جیل نظام میں 60 دن کی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details