24 پرگنہ کے مختلف مقامات پرٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان تصادم
شمالی 24 پرگنہ کے مختلف مقامات پر سیاسی کارکنان کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرکپور میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے پولنگ کیمپ میں توڑ پھوڑ کرکے اسے زمین بوس کر دیا. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ میں چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مختلف مقامات پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ شمالی 24 پرگنہ کے مختلف مقامات پر سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرکپور میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے پولنگ کیمپ میں توڑ پھوڑ کرکے اسے زمین بوس کر دیا. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پولنگ کیمپ میں توڑ پھوڑ کرکے منہدم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تھانے میں اس واقعے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے لیکن قصورواروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے امیدوار اور راجو چکرورتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔
شمالی 24 پرگنہ کھردہ تھانہ علاقے کے 75 نمبر بوتھ میں ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے ایجنٹ کو مار پیٹ کر بھگانے کا الزام ہے۔
ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے امیدوار شیل بھدرا دتہ نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ ووٹرز کو ڈرایا دھماکہ جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کے 43 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چھٹے مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔
چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ، 30 لاکھ، 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 38ہزار 332 ہے۔
اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے۔ تیسرے جنس کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔