گونڈا:ریاست اترپردیش میں گونڈا ضلع کے کرنل گنج کوتوالی علاقہ میں منگل کو انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور ایس پی حامیوں کے مابین مارپیٹ میں دس لوگ زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں دونوں طرف سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران پولیس نے دونوں فریقوں کے 15 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے جس میں قاتلانہ حملہ بھی شامل ہے اور 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ Clashes Between SP BJP Workers During Election Campaign in Gonda
اسی دوران بی جے پی امیدوار اجے پرتاپ سنگھ کوتوال پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ تھانے کا گھیراؤ کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔ کوتوالی پھاٹک پر تقریباً دو گھنٹے تک احتجاج جاری رہا اور پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے انتظامی اور پولیس افسران نے منصفانہ کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے دھرنا ختم کرایا۔