اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pak-Afghan Border Tensions پاک و افغان سرحد پر گولہ باری، ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی

پاکستانی حکام نے جمعرات کو کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار سے شہری اہداف پر گولہ باری کی گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ Pak-Afghan Border Tensions

پاک و افغان سرحد پر گولہ باری، ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی
پاک و افغان سرحد پر گولہ باری، ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی

By

Published : Dec 16, 2022, 6:55 AM IST

پاکستانی اور افغان سرحدی افواج کے درمیان تازہ لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک جبکہ 15 پاکستانی شہری کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔ پاکستانی حکام نے جمعرات کو کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار سے شہری اہداف پر گولہ باری کی گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے سے چمن بارڈر کراسنگ کے قریب وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن افغانستان کی جانب سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔clashes between pakistan and afghanistan security forces

پاکستانی اور طالبان کے عہدیداروں نے ایک دوسرے پر تازہ ترین تنازعہ شروع کرنے کا الزام لگایا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر زور دیا۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں چمن کراسنگ کے افغان حصے کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج اسپن بولدک میں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے ایک اور فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:۔Afghan Shelling in Chaman چمن سرحد پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی

گزشتہ اتوار کے روز پاکستان نے کہا کہ سرحد پار سے طالبان فورسز کی طرف سے گولہ باری سے صرف سرحدی علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سات پاکستانی ہلاک اور دو درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے جبکہ طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں طالبان کا ایک بارڈر گارڈ اور ان کی طرف سے 10 شہری مارے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details