تریپورہ: ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اگرتلہ، تریپورہ میں پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر دفتر کے باہر بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اتوار کو یہاں کانگریس بھون کے سامنے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں تریپورہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے سربراہ برجیت سنہا سمیت کم از کم 19 افراد زخمی Congress president Injured in assam ہوگئے۔ ریاست کی چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔Clashes Between Congress and BJP
اہم بات یہ ہے کہ تریپورہ میں چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے تین اور کانگریس نے ایک سیٹ جیتی ہے۔ جھڑپ کے بعد پوسٹ آفس چوموہنی میں واقع کانگریس بھون کے آس پاس کا پورا علاقہ سنسان ہوگیا۔ کانگریس لیڈر آشیش کمار ساہا نے کہا، "اگرتلہ اسمبلی سیٹ کے جیتنے والے امیدوار، سدیپ رائے برمن کے ساتھ کانگریس کے حامی، دوپہر ایک بجے کاؤنٹنگ مرکز سے کانگریس بھون واپس آئے۔" "جب ہم لنچ کی تیاری کر رہے تھے، بی جے پی کے حامیوں کے ایک گروپ نے کانگریس بھون پر حملہ کر دیا۔ تریپورہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر کے سر پر اینٹوں سے وار کیا گیا جب کہ ایک اور کانگریسی کارکن رومی میاں کو بی جے پی کے حامیوں نے چھرا گھونپ دیا۔ Congress president Injured in assam