علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے علاقے سرائے سلطانی میں دکاندار اور خریدار کے دوران جھگڑا ہوا گیا، جس کے سبب دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے، دونوں کی طرف سے پتھراؤ کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سرائے سلطانی علاقے میں گوشت کی دوکان پر دوکاندار اور خریدار کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات بے قابو ہوگئے، دونوں جانب سے پتھراؤ کیے گئے جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فی الحال حالات پر قابو پالیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کرکے امن کی فضا کو ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش بھی جاری ہے۔ اس واقعہ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گا۔
Clash Between Two Communities علیگڑھ میں دو برادریوں کے درمیان جھڑپ، پولیس کی بھاری نفری تعینات
ضلع علیگڑھ میں دو برادریوں کے درمیان گوشت کی دوکان پر جھڑپ ہوگئی جس کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور دونوں جانب سے پتھراؤ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پتھراؤ کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Stone Pelting in Aligarh
مزید پڑھیں:۔Clash Between Two Communities in Saharanpur: سہارنپور میں آپسی تصادم میں خاتون سمیت نو افراد زخمی
اس تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ سڑکوں پر نقل و حمل بھی کم ہوگئی ہے۔ لوگ ضرورت کے مطابق ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان تشدد کی اطلاع پر ایس ایس پی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ ڈی آئی جی بھی موقع پر پہنچ گئے، پتھراؤ کے واقعے کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے موقع پر تین تھانوں کی پولیس کو بھی طلب کرنا پڑا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے بعد دونوں برادریوں کے لوگوں کو تسلی دی گئی، فی الحال علاقے میں امن قائم کرنا۔ علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کے بعد جلد قصوروار کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ حساس علاقہ ہونے کے سبب کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔