اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی اور چینی فوج کے مابین پھر تصادم - مشرقی لداخ

ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چینی فوجیوں کو معقول جواب دیا گیا ہے۔

بھارتی اور چینی فوج کے مابین پھر تصادم
بھارتی اور چینی فوج کے مابین پھر تصادم

By

Published : Jan 25, 2021, 12:33 PM IST

مشرقی لداخ میں سرحدی تعطل کو کم کرنے کے لیے بھارت اور چین کے درمیان فوجی مذاکرات جاری ہیں جس کا نواں مرحلہ گذشتہ کل ہی ختم ہوا۔ یہ میٹنگ 15 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اسی دوران ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایل اے سی پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ہے۔ بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا ہے۔

نشکریہ ٹویٹر

اطلاعات کے مطابق چینی فوجی بھارتی سرحد میں دراندازی کرنے آئے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین تصادم ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے متعدد فوجی اہلکار اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ گذشتہ ہفتے سکم میں ہند - چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، دراندازی کی کوشش کر رہے چینی فوجیوں کو بھارتی فوج نے کھدیڑا جس کے بعد دونوں طرف سے جھڑپ ہوئی جس میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details