اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی اسمبلی انتخابات: کانگریس کی سیٹ کے لیے درخواستیں جمع ہونا شروع - اترپردیش کانگریس

نوئیڈا اسمبلی سیٹ کے لیے شہر کے کانگریس صدر شہاب الدین کو درخواستیں دی گئی ہیں۔ پہلے دن آل انڈیا کانگریس کے رکن ایڈوکیٹ دنیش آوانا اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے رکن پنڈت پرمود شرما نے درخواست دی ہیں۔

uttar pradesh congress
uttar pradesh congress

By

Published : Sep 16, 2021, 7:50 AM IST

اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس کے لیے درخواست فارم فیس کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔

نوئیڈا اسمبلی سیٹ کے لیے شہر کے صدر شہاب الدین کو درخواستیں دی گئی ہیں۔ پہلے دن آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش آوانا ایڈوکیٹ اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے رکن پنڈت پرمود شرما نے درخواستیں دی ہیں۔ دونوں نے اترپردیش کانگریس کے کھاتے میں 11-11 ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نوئیڈا سے ابھی بہت سے لوگ درخواست دیں گے۔

مزید پڑھیں:۔مراد آباد: کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

شہاب الدین نے بتایا کہ بدھ کو دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ منگل کے روز ریاستی دفتر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو لوگ اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے درخواست دیں گے وہ 11 ہزار روپے بطور فیس ادا کریں گے۔ فیس کی رسید اور درخواست لکھنؤ اسٹیٹ آفس نامزد عہدیداروں، ضلع صدر یا سٹی صدر کو دے سکتے ہیں۔ شہاب الدین نے بتایا کہ نوئیڈا کانگریس پارٹی کے دو رہنماؤں نے تمام معلومات دینے کے بعد فارم دیئے ہیں۔

شہاب الدین نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن دنیش آوانا اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے رکن پنڈت پرمود شرما نے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے درخواست دی ہے۔ اس موقع پر مفتی خلیل قاسمی، بلاک صدر جاوید خان، اشرف اور جیوتی پال موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details