اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Justice DY Chandrachud 50th CJI جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں - چیف جسٹس آف انڈیا کا اعلان

کنونشن کے مطابق جسٹس چندر چوڑ ملک کے 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں اور وہ 9 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اگر جسٹس چندر چوڑ اگلے سی جے آئی بنتے ہیں تو ان کی مدت کار دو سال کی ہوگی۔وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ CJI UU Lalit Recommends Justice DY Chandrachud

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں

By

Published : Oct 11, 2022, 12:25 PM IST

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اپنا جانشین قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے جانشین کے طور پر جسٹس چندر چوڑ کا نام مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں وہ بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے سی جے آئی ادے امیش کو اپنا جانشین نامزد کرنے کو کہا تھا۔ چیف جسٹس سینئر ترین جج کو اپنا جانشین نامزد کرتے ہیں۔CJI UU Lalit recommends Justice DY Chandrachud as his successor

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ادے امیش للت کو خط لکھ کر ان سے اپنا جانشین نامزد کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس سینئر ترین جج کو اپنا جانشین نامزد کرتے ہیں۔ اس کنونشن کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ملک کے 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں۔ قانون و انصاف کی وزارت نے چیف جسٹس (سی جے آئی) ادے امیش للت کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے تقرری سے متعلق میمورنڈم کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور نئے سی جے آئی کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ادے امیش للت 8 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی مدت کار صرف 74 دن ہے۔

سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے عمل سے متعلق میمورنڈم پروسیس (ایم او پی) کے تحت سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس وزارت قانون کی طرف سے ایک خط موصول ہونے کے بعد اپنے جانشین کے نام کی سفارش کرنے کا عمل شروع کرتے ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سی جی آئی کے بعد سب سے سینئر جج ہیں اور اس عہدے کے اہم دعویدار ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Chief Justice of India UU Lalit مرکز نے چیف جسٹس آف انڈیا سے جانشین کے لیے تجویز طلب کی

کنونشن کے مطابق جسٹس چندر چوڑ ملک کے 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں اور وہ 9 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اگر جسٹس چندر چوڑ اگلے سی جے آئی بنتے ہیں تو ان کی مدت کار دو سال کی ہوگی۔وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں اور ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ جسٹس چندر چوڑ سپریم کورٹ میں شامل ہونے سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ 2016 میں انہیں ترقی دے کر سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس چندر چوڑ 2000 سے 2013 تک بمبئی ہائی کورٹ میں جج تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details