نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے جمعہ کو امریکن بار ایسوسی ایشن (اے بی اے) کی تین روزہ پریس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر سی جے آئی چندر چوڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پھیلاؤ کی وجہ سے جھوٹی خبروں کا دور آ گیا ہے۔ جھوٹی خبروں کے درمیان سچ ہی شکار ہو گیا ہے۔ آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں، آپ کو کسی ایسے شخص کی طرف سے ٹرول کیے جانے کا خطرہ ہوتا ہے جو آپ سے متفق نہیں ہے۔ آج سوشل میڈیا کے دور میں ہم الگ الگ خیالات و نظریات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سی جے آئی نے امریکن بار ایسوسی ایشن کی تین روزہ کانفرنس میں 'گلوکلائزیشن کے دور میں قانون: ہندوستان اور مغرب کا ہم آہنگی' (Law in the Age of Glocalisation: Convergence of India and the West) کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر سی جے آئی چندر چوڑ نے آئین کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آئین بنایا گیا تو ہمارے آئین ساز نہیں جانتے تھے کہ انسانیت کس سمت میں ترقی کرے گی۔ ہمارے پاس رازداری کا تصور نہیں تھا۔ انٹرنیٹ، الگوردم اور سوشل میڈیا نہیں تھا۔ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے تھے جو الگورتھم سے کنٹرول نہیں ہوتی تھی۔