ریاست تملناڈو میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ Chopper Crashes in Tamil Nadu ہو گیا ہے، جس میں انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار CDS Bipin Rawat on Board تھے۔
اطلاع کے مطابق ایم آئی 17 ماڈل کا یہ ہیلی کاپٹر جس کا نمبر ZP 5164 تھا، صبح دہلی سے سولور کے لیے روانہ ہوا، جس میں 9 افراد سوار تھے۔ دہلی سے تاملناڈو کے کوئمبٹور پہنچنے پر کچھ دیر کے لیے یہاں اس کی لینڈنگ کرائی گئی، یہاں مزید 4 اعلیٰ افسران سوار ہوئے۔ اس کے بعد اس ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی کل تعداد پائلیٹ سمیت 14 ہوگئی۔
جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، برگیڈیر ایل ایس اددر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گروسیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، لائنس نائک وویک کمار، لانس نائک بی سائی تیجا اور حولدار ستیہ پال وغیرہ اسی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔
تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے دوبارہ اڑان بھرنے کے بعد یہ ہیلی کاپٹر تمل ناڈہ کے کنور میں 12:20 منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے کئی لاشیں ملی ہیں، لیکن ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ بچاؤ کارروائی کے دوران کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔