چین کا گزشتہ چھ دہائیوں سے لداخ میں بھارتی علاقہ پر تقریباً 38,000 مربع کلومیٹر تک غیر قانونی قبضہ China Indian Border Dispute جاری ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے جمعہ کو لوک سبھا کو بتایا۔MoS on China Indian Border Dispute in Lok Sabha
وزیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ، 1963 میں دستخط کیے گئے نام نہاد چین پاکستان 'باؤنڈری ایگریمنٹ' کے تحت، پاکستان نے پاک مقبوضہ علاقے میں 5180 کلومیٹر بھارتی علاقے کو غیر قانونی طور پر چین کو دے دیا تھا۔
بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شیام یادو سنگھ مرلیدھرن کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا، "حکومت ہند نے 1963 کے نام نہاد چین-پاکستان 'باؤنڈری ایگریمنٹ' کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے اور اس نے مسلسل کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور غلط ہے۔"
وزیر نے یہ بھی کہا، "یہ حقیقت ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا ایک اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہیں، پاکستانی اور چینی حکام کو کئی بار واضح طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔"
1962 کے تنازعے کے بعد، چین اور پاکستان دونوں نے بھارت پر اسٹریٹجک دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کا ایک موقع دیکھا۔
اسی سودے کے ایک حصے کے طور پر 1963 میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سرحد نہیں ہے اس کے باوجود اسے پاکستان نے چین کے حوالے کر دیا تھا۔