اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چائلڈ رائٹ پروٹیکشن کا پولیس کو نوٹس جاری

بنگال چائلڈ پروٹیکشن تنظیم نے جیل میں قید بچے کی ہوئی موت سے متعلق تفتیشی رپورٹ طلب کی ہے۔

child right body demand child custodial death investigation in West Bengal
چائلڈ رائٹ پروٹیکشن کا پولیس کو نوٹس جاری

By

Published : Nov 2, 2020, 1:44 PM IST

مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے ملاپور تھانے کے لاک آپ میں بچے کی موت سے متعلق تفتیشی رپورٹ طلب کر کیا ہے۔

ڈبلو بی سی پی سی آر کی چیف اننیا چکرورتی نے کہا کہ 'آخر بچے کی موت کیسے ہوئے؟ اس کی اعلی سطح پر تتفتیش ہونی چاہئے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ادارے نے بیربھوم ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ سے اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر لانے مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ سچائی کیا ہے'۔

تنظیم کی سربراہ کے مطابق بچے کے والدین سے ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے والدین کو انصاف دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ شیام سنگھ نے کہا کہ 'ڈبلو بی سی پی سی آر کو اس معاملے کی تفتیشی معلومات دی گئی ہے۔

پولیس پر مطابق اس معاملے کے تمام دستاویزات چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سب سے پہلی بات بچے کو لاک اپ میں نہیں بلکہ چائلڈ فرینڈلی روم میں رکھا گیا ہے'۔

ولیس سپر کے مطابق وہاں بچوں کے کمیرے میں بچے نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ملاپور تھانے کے لاک اپ میں موبائل چوری کے الزام میں گرفتار بچے کی پراسرار موت ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details