اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

تامل ناڈو کے کنور میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارت فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی موت ہوگئی ہے۔ فضایہ نے ایک ٹویٹ میں ان کی موت کی تصدیق Confirmation of General Bipin Rawat Death کی ہے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہلاک ہوگئی ہیں۔

چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی موت کی تصدیق
چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی موت کی تصدیق

By

Published : Dec 8, 2021, 6:17 PM IST

Updated : Dec 8, 2021, 9:36 PM IST

تامل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب اوٹی میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Helicopter crash in Tamil Nadu Coonoor ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوات بھی سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک Bipin Rawat Dies in Chopper Crash ہوگئے۔ اس کی تصدیق فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔

چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی موت کی تصدیقچیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی موت کی تصدیق

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت General Bipin Rawat and His Wife، ان کا دفاعی عملہ شامل تھا۔ بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ ایم آئی 17 ماڈل کا تھا۔

یہ ہیلی کاپٹر دہلی سے سولور جا رہا تھا اور خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس پر عملے کے ارکان سمیت کل 14 افراد موجود تھے جن میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، ان کے علاوہ بپن راوت کا عملہ موجود تھا، جس میں بریگیڈیئر ایل ایس لڈر (ڈائریکٹر اسسٹنٹ)، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ (اسپیشل آفیسر)، نائک گرسے شامل ہیں۔ یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا اس سلسلہ میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی فوج کی خدمت میں گزرا ہے۔ وہ بلندی پر جنگ لڑنے کے ماہر رہے ہیں۔ جنرل بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کے کارنامے اور حصولیابیاں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔

بپن راوت کی پیدائش 16 مارچ 1958 کو پوڑی، اتراکھنڈ میں ایک گڑھوالی راجپوت خاندان میں ہوئی تھی۔ بپن راوت نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بپن راوت نے 2011 میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ملٹری میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

بپن راوت نے 01 ستمبر 2016 کو فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور 31 دسمبر 2016 کو انہیں بھارتی فوج کے 26 ویں سربراہ کی ذمہ داری ملی۔ وہیں، 30 دسمبر 2019 کو وہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس مقرر ہوئے۔ بپن راوت نے 01 جنوری 2020 کو سی ڈی ایس کا چارج سنبھالا۔

Last Updated : Dec 8, 2021, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details