اردو

urdu

Chief Of Defence Staff چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج پیش کیا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے جمعرات کو یہاں انفنٹری ڈے کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔chief of defence staff

By

Published : Oct 27, 2022, 5:16 PM IST

Published : Oct 27, 2022, 5:16 PM IST

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:ہر سال 27 اکتوبر کو فوج کی سب سے بڑی یونٹ انفنٹری کے اعزاز میں 'انفنٹری ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل چوہان کے علاوہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور رجمنٹ کے کرنل نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔Chief Of Defence Staff Condolences Martyrs

اس موقع پر انہوں نے تین سابق فوجی جنہیں مختلف تمغوں سے نوازا گیا لیفٹیننٹ کرنل رام سنگھ شرن کیرتی چکرا (ریٹائرڈ)، صوبیدار میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو پرم ویر چکر (ریٹائرڈ) اور سپاہی سردار سنگھ ویر چکرا (ریٹائرڈ) نے بھی سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے وار میموریل میں ان موٹرسائیکل ریلیوں کا بھی خیرمقدم کیا جنہیں آزادی کا امرت مہوتسو سے دس دن قبل ادھم پور، احمد آباد، ویلنگٹن اور شیلانگ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ ان موٹر سائیکل سواروں نے دس دنوں میں 8000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajnath Singh Kashmir Visit شوریہ دیوس بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے

انفنٹری کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے پیغام میں فوجیوں سے کہا کہ وہ اپنی بہادری، قربانی اور بے لوث خدمت کی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے قوم کی سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھیں۔

27 اکتوبر 1947 کو پیدل فوج کا پہلا دستہ سری نگر کے ہوائی اڈے پر اترا اور حملہ آوروں کو سری نگر سے باہر دھکیل دیا۔ اس طرح اس نے پاکستانی فوج کے تعاون سے جموں و کشمیر پر حملہ کرنے آنے والے قبائلیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ پیدل فوج کی اس شراکت کے اعزاز میں انفنٹری ڈے منایا جاتا ہے۔Chief Of Defence Staff Condolences Martyrs

ABOUT THE AUTHOR

...view details