چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے نے جمعہ کےروز چاندی مندر میں واقع ہیڈکوارٹرز ویسٹرن کمانڈ کا دورہ کیا۔ مغربی کمانڈد کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے آرمی چیف کو آپریشن اور ٹریننگ سے متعلق متعدد امور کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔
سی او اے ایس نے مغربی کمانڈ نے افسران سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے ان سے فخر کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کے لیے کہا اور ایسا کرتے وقت ملٹری کی اخلاقیات اور بھارتی آرمی کے بیش قیمتی کلچر کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ بھارتی آرمی کے ذریعے دستے کو جدید بنانے کے لیے کیے جا رہے متعدد اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجیوں کو چاہیے کہ وہ خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات سے واقف کرائیں، ابھرتے ہوئے سائبر خطرے اور ان سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں جانیں۔