اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi: وزیراعلیٰ ممتا کا وزیراعظم مودی کو خط - Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سو روزہ روزگار سے منسلک مزدوروں کی تنخواہ اور آواس یوجنا کے لئے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi

Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi
Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi

By

Published : May 13, 2022, 7:50 AM IST

Updated : May 13, 2022, 8:37 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ریاست کی بقیہ رقم فراہم کرنے کے مطالبہ پر ایک مرتبہ پھر خط لکھا ہے. letter to pm narendra modi۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں سو روزہ روزگار سے منسلک مزدوروں کی تنخواہ اور آواس یوجنا کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کو مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ نہیں ملنے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کو آگر بڑھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Chief Minister Mamata's Letter to Prime Minister Modi

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاست مغربی بنگال کو سو روزہ روزگار منصوبے کے تحت مزدوروں کی تنخواہ کے لئے ساڑھے چھ سو کروڑ روپے (پانچ مہینے کی بقیہ تنخواہ) اور وزیراعظم رہائش گاہ منصوبے کے تحت ساڑھے تین سو کروڑ روپے ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال وزیراعظم رہائش گاہ منصوبے کے تحت کام کرنے کے معاملے میں نمبر ون ہے. پارلیمنٹ نے بنگال کے کاموں کو سراہا ہے. مستقبل میں اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے فنڈز کی فراہمی اہم ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی سے خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت ہمیں ریاست کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہماری بقیہ راقم(ترقیاتی فنڈز) ریلز کر دیتی ہے تو ہماری پریشانیاں ختم ہو سکتی ہے۔

Last Updated : May 13, 2022, 8:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details