اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ جج بننے کی راہ ہموار

ہیما کوہلی 7 جنوری 2021 کو تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنائی گئی تھیں۔ ان کوتلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

Telangana High Court
Telangana High Court

By

Published : Aug 26, 2021, 2:15 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ کی جج بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے نئے ججس کو مقرر کرنے کے سلسلہ میں کالیجیم کی جانب سے جن ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان کو مرکز نے منظوری دے دی ہے۔

اس فہرست میں تین خاتون ججس شامل ہیں۔

ہیما کوہلی 7 جنوری 2021 کو تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنائی گئی تھیں۔ ان کوتلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ جج کے طور پر ترقی

انہوں نے تقریبا ساڑھے سات ماہ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ جسٹس کوہلی تین سال تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی کیونکہ عدالت عظمی میں سبکدوشی کی حد عمر 62 برس ہے جبکہ ہائی کورٹ کے جج کی سبکدوشی کی عمر 62 برس ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details