چیف جسٹس این وی رمن نے بدھ کو ٹیلی کام چارج سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران اس بات کا اشارہ دیا'۔ جسٹس رمن نے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی سے کہا کہ 'ہم ہفتہ دس دنوں میں پھر سے پہلے کی طرح سماعت شروع کر سکتے ہیں'۔
ان کے ریمارکس ایسے وقت میں آئے جب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معاملے کی سماعت کے دوران کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ سماعت کے دوران معیاری وائی فائی استعمال کریں۔