چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ 'ایک ملک، ایک انتخاب' ابھی زیر غور نہیں ہے۔
سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔ پولنگ مراکز میں اضافہ کرکے ووٹروں کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پولنگ مرکز کھولے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام سو فیصد ووٹر لسٹ میں جوڑے جائیں، اس پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔ ووٹروں میں خواتین کی شراکت داری پر بھی زور دیا جارہا ہے۔