اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Chidambaram Slams Hindutva Brigade: منور فاروقی کے شو کی منسوخی پر تنقید - India a 'tolerant nation'

کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم Chidambaram on Munawar Faruqui نے کامیڈین منور فاروقی Comedian Munawar Faruqui کے شو کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوتوا بریگیڈ پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ امن کے ساتھ رہتے ہیں۔

منور فاروقی کے شو کی منسوخی پر تنقید
منور فاروقی کے شو کی منسوخی پر تنقید

By

Published : Nov 30, 2021, 1:19 PM IST

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی Comedian Munawar Faruqui کے شو کی منسوخی کے بعد، سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم Chidambaram نے آج ’ہندوتوا بریگیڈ‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ’روادار ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈین منور فاروقی کا شو منسوخ کردیا گیا اور دہلی کے مٹیالا میں واقع چرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

منور فاروقی کے شو کی منسوخی پر تنقید

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’ہم فخر کرتے ہیں کہ ہم روادار قوم ہیں، جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر امن کے ساتھ رہتے ہیں‘۔

کامیڈین منور فاروقی نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا جب کہ بنگلور پولیس نے کامیڈی شو کو اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے منسوخ کردیا تھا۔ اس شو کو سوشل میڈیا پر متعدد تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں دینے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔

فاروقی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی شیئر کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ان کا بنگلورو شو جس نے "600 پلس" ٹکٹز فروخت ہوئے تھے۔ ٹکٹس کینسل کردیے گئے۔ "توڑ پھوڑ کی دھمکیوں" کے تناظر میں شو منسوخ کردیا گیا۔

انہوں نے کہامیرا نام منور فاروقی ہے۔ اور میرا وقت ہوگیا ہے، آپ لوگ شاندار سامعین تھے۔ الوداع، ' میرا کام ہو گیا۔"شو سے حاصل ہونے والی آمدنی آنجہانی کنڑ اسٹار پونیتھ راجکمار کی خیراتی تنظیم کو عطیہ کی جانی تھی۔

بیان میں، 29 سالہ کامیڈین نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر یہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے کہ یہ شو خیراتی کام کے لیے تھا۔ اس شو کو بھارت میں لوگوں کی طرف سے ان کے مذہب سے قطع نظر بے پناہ محبت ملی ہے۔ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ پنڈال اور سامعین کو لاحق خطرات کی وجہ سے پچھلے دو مہینوں میں ان کے 12 شوز منسوخ کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کامیڈین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس "شو کا سنسر سرٹیفکیٹ" ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ اسٹینڈ اپ ایکٹ میں "کوئی مسئلہ نہیں" تھا۔ تاہم فاروقی کو اداکار محمد ذیشان ایوب اور سورا بھاسکر کی حمایت ملی۔ اس ضمن میں منور فاروقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مایوسی اور نہ انصافی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ نفرت جیت گئی اور آرٹسٹ ہار گیا۔ "میرا کام ہوگیا"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details