کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو CBI کی ٹیم نے منگل کی صبح ان کی دہلی اور چنئی کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا لیکن وہاں کچھ نہیں ملا۔ چھاپے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح سی بی آئی کی ٹیم نے چنئی اور دہلی میں میری سرکاری رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔ ٹیم نے مجھے ایک ایف آئی آر کی کاپی دکھائی جس میں میرا نام بطور ملزم نہیں ہے۔ سرچ ٹیم کو نہ تو کچھ ملا اور نہ ہی ضبط کیا۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ چھاپے کا یہ وقت دلچسپ ہے۔ کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ میں یہ گنتی بھول گیا ہوں کہ یہ کتنی بار ہوا ہے۔ یہ ایک ریکارڈ ہوگا۔'
CBI Raids P Chidambaram Home: میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے والی سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا، پی چدمبرم
کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے دہلی اور چنئی میں ان کے گھروں کی تلاشی لی۔ ان کے بیٹے کارتی چدمبرم پر بھی دن کے اوائل میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ مارا تھا، لیکن سی بی آئی کو کچھ ہاتھ نہیں لگا۔ CBI Raids P Chidambaram Home
میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے والی سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا، چدمبرم
دریں اثنا کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پی چدمبرم ایک قوم پرست اور محب وطن ہیں اور ملک کے تئیں ان کی وابستگی کسی بھی شک و شبہ سے پرے ہے۔ سی بی آئی نے جس طرح سے سابق وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کے خلاف اسپانسرڈ اور بیہودہ الزامات لگائے ہیں، اس سے سیاسی سطح میں گراوٹ ظاہر ہوتی ہے۔
یو این آئی