اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صاف ستھری ریاستوں میں چھتیس گڑھ کو سرفہرست رہنے کا اعزاز - مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

گذشتہ دو برسوں کی طرح اس بار بھی چھتیس گڑھ نے صفائی سروے میں بازی ماری ہے اور ملک کی صاف ستھری ریاستوں میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

Clean and Green state
ملک کی صاف ستھری ریاستوں کے زمرے میں چھتیس گڑھ سرفہرست

By

Published : Nov 14, 2021, 5:44 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 7:35 AM IST

صدر رام ناتھ کووند 20 نومبر کو آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت یہاں وگیان بھون میں منعقدہ پروگرام ’سوچھ امرت مہوتسو‘ میں چھتیس گڑھ حکومت کو صفائی کا ایوارڈ پیش کریں گے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور وزیر ڈاکٹر شیوکمار ڈہریا کو ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے دہلی مدعو کیا ہے۔ اس موقع پر ریاست کے 61 اربن باڈی کو بھی انعام دیا جائے گا۔ ایوار دیے جانے والے باڈیز کی تعداد کے لحاظ سے چھتیس گڑھ میں شہری باڈیز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہر سال ملک کے تمام شہروں اور ریاستوں میں صفائی سروے کیا جاتا ہے۔ اس میں مختلف معیار کے تحت شہری صفائی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر گھر گھر کوڑا اٹھانا، کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانا، کھلے میں رفع حاجت سے آزاد شہر، کوڑا کرکٹ سے پاک شہر وغیرہ تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کے ذریعے شہریوں کی آراء بھی اس میں شامل ہیں۔ اس بنیاد پر ریاستوں اور شہروں کی درجہ بندی جاری کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں اور شہروں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچے مستقبل کے ناخدا ہیں: نائیڈو

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس کامیابی کے لیے ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کا سہرا ریاست کے باشعور عوام اور یہاں کے کارکنوں، صفائی ملازمین اور افسران کی محنت کو دیا ہے۔ شہری نظم و نسق اور ترقی کے وزیر ڈاکٹر شیوکمار ڈہریا نے بھی اس کامیابی پر ریاست کے عوام کی طرف سے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے صفائی سے متعلق تمام افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم مل کر آگے بھی چھتیس گڑھ کو صفائی کا سربراہ بنائے رکھیں گے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 15, 2021, 7:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details